بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیراہتمامگیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع

منگل 24 مئی 2016 15:25

فیصل آباد۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات2016ء منگل سے شروع ہوگئے جن میں 78141طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں جبکہ چاروں اضلاع میں کل307امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑکے مطابق بوٹی مافیا کے مکروہ عزائم خاک میں ملانے کیلئے جس طرح امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں سخت مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا اس تسلسل کو ہر قیمت پرپارٹ فرسٹ کے امتحان میں بھی برقرار رکھا جائے گا تاکہ کوئی بھی غیرمتعلقہ شخص امتحان پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہ کر سکے۔