لاشوں پر جیت‘کیا امریکہ کے صدارتی انتخابات میں2012کی تاریخ کو پھر سے دہرایا جارہا ہے؟

گاڑی مکمل طور پر جل گئی تو ولی محمد نامی شخص کا پاسپور ٹ کیسے محفوظ رہا؟کیا ملا منصور نے پلاسٹک سرجری کرواکراپنا چہرہ تبدیل کروایا؟ اگر نوشکی کے قریب ہلاک ہونے والا ملامنصور اخترہی تھا تو وہ ایران سے افغانستان داخل ہونے کی بجائے پاکستان میں کیوں داخل ہوا جہاں اس کے خطرات زیادہ تھے؟

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 مئی 2016 15:57

لاشوں پر جیت‘کیا امریکہ کے صدارتی انتخابات میں2012کی تاریخ کو پھر سے ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-میاں محمد ندیم سے۔24مئی۔2016ء) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مبینہ طور پر افغان طالبان کے سربراہ ملامنصوراخترکی ہلاکت کے بہت سارے پہلو ﺅجواب طلب ہیں برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بلوچستان کے اعلی حکام کے حوالے سے کہا کہ نوشکی کے قریب احمدوال میں ایک گاڑی کو مبینہ طور پر ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی -اگر گاڑی مکمل طور پر جل کر جاکسترہوگئی تو ولی محمد نامی شخص کا پاسپورٹ کیسے صیح سلامت برآمد ہوگیا؟ملامنصورکی اب تک سامنے آنے والی تصاویراور پاسپورٹ پرموجود تصویرمیں مشاہبت نظرنہیں آتی تو کیا یہ سمجھا جائے کہ ملامنصور نے پلاسٹک سرجری کرواکراپنا چہرہ تبدیل کروالیا تھا؟.

(جاری ہے)

اگر نوشکی کے قریب ہلاک ہونے والا ملامنصور اخترہی تھا تو وہ ایران سے افغانستان داخل ہونے کی بجائے پاکستان میں کیوں داخل ہوا جہاں اس کے خطرات زیادہ تھے؟اگر مکمل طور پر جعلی ہوئی لاش کا ڈی این اے کروالیا جاتا ہے تو کیا پاکستان‘افغانستان یا امریکی اداروں کے پاس میچنگ کے لیے ملامنصورکے ڈی این اے کے نمونے پہلے سے موجود ہیں؟. طالبان کے اہم لیڈروں کی ہلاکتوں سے حوالے سے امریکہ کے دعوی کئی بار غلط ثابت ہوچکے ہیں اور افغانستان کے کئی طالبان راہنماﺅں کی ہلاکت کے دعوے بعدمیں غلط ثابت ہوچکے ہیں-کیا امریکہ کی ڈیموکریٹس حکومت 2012کے انتخابات اسامہ بن لادن کی مبینہ لاش پر جیتنے کے بعد 2016کے انتخابات ملا منصوراخترکی مبینہ لاش پر جیتنا چاہتی ہے؟یہ سوال انہتائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ڈیموکریٹس پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر اوبامہ کے 8سالہ دور صدارت کا اختتام جنوری2017میں ہوجائے گا نومبر2016تک امریکی ووٹرفیصلہ کریں گے کہ دنیا کی واحد سپرپاور کا صدرکون ہوگا.

بظاہرہ مقابلہ متنازعہ بیانات کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے ری پلیکن پارٹی کے ڈونلڈٹرمپ اور امریکہ سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے درمیان ہوگا جوکہ ڈیموکریٹس پارٹی کی جانب سے امیدوار اور عالمی سطح پر گہرااثرورسوخ رکھنے والی خاتون ہیں-مگر صدر اوبامہ کی 8سالہ صدارت میں بیروزگاری‘اجرت میں اضافہ‘عام شہریوں کی سہولیات اور فلاح کے منصوبوں میں اضافے جیسے پروگرام شامل تھے مگر صدر اوبامہ عام امریکیوں کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام رہے ہیں.

یہی وجہ ہے کہ صدر اوبامہ کی ناکامیوں سے دامن بچانے کے لیے ان دوسرے دور صدارت میں ہیلری کلنٹن نے دوبارہ وزیرخارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے سے معذرت کرتے ہوئے 4سال قبل ہی لابنگ اور انتخابی مہم شروع کردی-مگر بطور ڈیموکریٹس صدارتی امیدوار اوبامہ انتظامیہ کی ناکامیاں ان کے ووٹ بنک کو متاثرکرسکتی ہیں باراک اوباما نے بھی2012کے انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ اسامہ بن لادن کی مبینہ لاش پر لڑے اور جیتے تھے . تو کیا 2012کے امریکی انتخابات کی تاریخ کو دوبارہ دہرایا جارہا ہے؟