چینی حکومت نے لازمی تعلیم کیلئے سبسڈی میں مزید رقم مختص کر دی

6سے 15سال تک کی عمر کے بچوں کیلئے9سال تک لازمی تعلیم کی پابندی ہے

منگل 24 مئی 2016 16:15

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) وزارت خزانہ نے منگل کو کہا ہے کہ حکومت چین نے رواں سال لازمی تعلیم میں رعایت کیلئے 134.5بلین یوآن (205بلین امریکی ڈالر) مختص کئے ہیں، یہ فنڈ جو سرکاری خزانے سے لئے گئے ہیں،2015کے اخراجات سے 3فیصد زیادہ ہیں۔ یہ بات وزارت نے ایک اعلامیے میں بتائی ہے۔ چین میں بچوں کیلئے لازم ہے کہ وہ عام طور پر چھ سال سے پندرہ سال کی عمر تک 9سال تک لازمی تعلیم حاصل کریں۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق اس رعایت کو شہری و دیہی علاقوں کے درمیان تعلیمی وسائل میں توازن پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ وزارت نے کہا کہ زیادہ تر فنڈز بورڈنگ سکولوں ، چھوٹے سکولوں یا ان سکولوں کو دیئے جائیں گے جن کے نا کافی وسائل ہیں، اس کے علاوہ ایسے سکولوں کو بھی فنڈز دیئے جاجائیں گے جن کے طلباء کی تعداد شہری تارک خاندانوں کی وجہ سے زیادہ ہے۔ سبسڈی کا کچھ حصہ شہری طلباء کی خوراک کوبہتر بنانے اور مفلوک الحال علاقوں میں شہری اساتذہ کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :