چینی کمپنی بینکاک سکائی ٹرین کیلئے مزیدٹرینیں سپلائی کرے گی

46ٹرینوں کی مجموعی لاگت 308ملین امریکی ڈالر ہو گی

منگل 24 مئی 2016 16:21

بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) بینکاک میں سکائی ٹرین چلانے والی کمپنی بی ٹی ایس نے سی آر آر سی چانگ چن ریلوے وہیکلز سے 24 ٹرینیں اور سائمنز اے جی سے مزید 12ٹرینیں خریدنے کیلئے گزشتہ روز ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، اس کی اطلاع مقامی میڈیا نے آج دی ہے، بڑی ٹرانزٹ گاڑیاں بنانے والی ان دونوں چینی کمپنیوں اور جرمنی میں قائم ٹرین ساز کی یہ 46فور۔

کار ٹرینیں بینکاک کی گرین لائنز اور ان کی ایکسٹینشن کیلئے استعمال کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بی ٹی ایس گروپ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین کیری کن جناپس نے کہا کہ ان نئی ٹرینوں کی بدولت ہم آئندہ دس سال تک آسانی سے سکائی ٹرین چلا سکیں گے۔ کیری نے کہا کہ 46نئی ٹرینوں کی مجموعی لاگت گیارہ بلین بھت(308ملین امریکی ڈالر) ہے۔بینکاک پوسٹ کی اطلاع کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ 11بلین بھت کمپنی کی نقد رقم اور قرضوں سے حاصل کئے جائیں گے۔

کیری نے کہا کہ بی ٹی ایس گروپ کا ذیلی ادارہ بینکاک ماس ٹرانزٹ سسٹم کارپوریشن جس نے اس مرتبہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں،سرکاری، نجی پارٹنرشپ کی صورت میں آئندہ پنک اور اورنج لائنز سمیت حکومتی ماس فرانزٹ پراجیکٹوں کی تمام پیشکشوں کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :