روایتی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے چین میں نصابی کتب پر نظرثانی

اپ ڈیٹ نصابی کتب پہلے اور ساتویں گریڈ کے 4ملین طلباء استعمال کریں گے

منگل 24 مئی 2016 16:21

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) چین نے اپنی پرائمری اور سکینڈری سکول کی چینی نصابی تعلیمی کتابوں پر نظرثانی کر کے قدیم شاعری اور دیگر روایتی ثقافت کے بارے میں مزید مواد شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت تعلیم کے تحت زبان وکلچر پریس کے صدر وانگ شوئی منگ نے کہا کہ ہماری چینی نصابی کتابوں میں روایتی ثقافت کے بارے میں مواد کا فقدان پایا جاتا ہے،اس نظرثانی کے ذریعے اس کمی کو کسی حد تک پورا کر دیا جائے گا، ستمبر 2013ء سے نصاب کے بارے میں حکومتی رہنماء اصولوں کے مطابق ہنان، ہینان، گوان ڈنگ، لیاؤننگ اور دوسرے صوبائی سطح کے علاقوں کے طلباء کے زیر استعمال 18 چینی نصابی کتابوں پر نظرثانی کی گئی تھی۔

نظرثانی شدہ پرائمری سکولوں کی نصابی کتب میں روایتی ثقافت سے متعلق مواد کا 30فیصد موجود ہے جبکہ سکینڈری سکول کے طلباء کے نصابی کتب میں یہ مواد بڑھا کر تقریباً 40فیصد کر دیا گیا ہے ۔ وانگ نے کہا کہ اپ ڈیٹ نصابی کتب پہلے ملک بھر میں پہلے اور ساتویں گریڈ کے چار ملین سے زیادہ طلباء استعمال کریں گے۔ فوجیان نارمل یونیورسٹی کے چینی زبان و ادب کالج کے پروفیسرسن شاؤزن نے کہا کہ نئی نصابی کتب سے نئی نسل کو تقویت ملے گی اور ان میں قومی شناخت کا شعور پیدا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :