چین کا اومان میں صنعتی زون تعمیر کرنے کا اعلان

منگل 24 مئی 2016 21:41

چین کا اومان میں صنعتی زون تعمیر کرنے کا اعلان

سقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) چینی سرمایہ کار اومان میں آئل ریفائنری سمیت انڈسٹریل زون تعمیر کریں گے جس کیلئے اومان حکومت اور چینی سرمایہ کاروں نے ایک معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب مسقط میں ہوئی جس کے تحت آئل ریفائنری جنوبی بندرگاہ ’’الدقم‘‘ کے علاقے میں تعمیر کی جائے گی جبکہ معاہدے سے الدقم میں انڈسٹریل پراجیکٹس میں 2022ء تک 10اعشاریہ7 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی راہیں کھلیں گی۔

رپورٹ کے مطابق انڈسٹریل زون ایک آئل ریفائنری، پیٹروکیمیکل انڈسٹریز، سیمنٹ، آٹوموبائل اسمبلنگ پلانٹس اور شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے پر مشتمل ہو گا جبکہ ریفائنری کی پیداواری صلاحیت 2 لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ ہوگی۔رپورٹ کے مطابق چین اور اومان کے درمیان تجارتی حجم 17اعشاریہ2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :