آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں غیر قانونی طور پر سڑکوں کے ٹھیکے دیے جانے کے خلاف رٹ دائر

بدھ 25 مئی 2016 14:26

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں غیر قانونی طور پر سڑکوں کے ٹھیکے دیے جانے کے خلاف رٹ دائر کر دی گئی مقامی ٹھیکیداروں صہیب کمال نئیر رفیق , افنان نوازاور عامر رفیق نے بلال شکیل ایڈوکیٹ کے زریعے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی ہے کہ راولاکوٹ میں دس کلو میٹر سڑکوں کے ٹھیکے خلاف قانون مقامی وزیر نے اپنے پسندیدہ دو ٹھیکے داروں کو الاٹ کروائے ہیں یہ رٹ منظور کر لی گئی ہے اس رٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اصولی طو ر پر ایک ٹھیکہ دار کو صرف ایک کلو میٹر کا اون بولی کے زریعے ٹھیکہ الاٹ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن صرف دو ٹھیکیداروں کو مرضی پر یہ دوٹھیکے دیے ہیں شکایت کنندگانے اس ضمن میں جب مقامی ایکسئین خواجہ سجاد سے معلومات کی تو انہوں نے ٹھیکے الاٹ کرنے کی زمہ داری وزیر حکومت عابد حسین عابد پرڈالی کہ انہوں نے مفاد لے کر ٹھیکے الاٹ کرائے۔ قابل زکر بات یہ ہے کہ ان ٹھیکوں کے اشتہارات راولاکوٹ کے مقامی اخبارات کو دینے کے بجائے مظفر آباد کے دو مقامی اور اسلام آباد کے کے ایک اخبار کو دیے گئے جو راولاکوٹ میں مقامی قارئین نہیں پڑتے۔

متعلقہ عنوان :