ہونہار بچے مستقبل کے درخشندہ ستارے ہیں جوملک و قوم کا وقار بلند کرینگے،میجر جنرل (ر)فرخ رشید

لاہور گیریڑن ایجوکیشن سسٹم کے زیراہتمام “سکالرشپ ایوارڈ”تقریب کا انعقاد،والدین اورطلباء کی شرکت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 25 مئی 2016 18:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 مئی۔2016ء )لاہورگیریژن ایجوکیشن سسٹم کے زیر اہتمام “سکالرشپ ایوارڈ”تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بہترین نتائج کے حامل طلباء کو سکالرشپس ایوارڈ دیئے گئے لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے زیر اہتمام سکالر شپ ایوارڈ ز دینے کی تقریب کا اانعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین ایل جی ای ایس میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ رشید ، والدین ، اساتذہ اورطلباء کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ننھے منھے طلباء نے صوبوں کے ثقافتی رنگ خوبصورت انداز میں پیش کئے طلباء نے سندھ ،پنجاب، خیبر پختونخواہ،بلوچستان اور کشمیر کا ثقافتی رقص پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے سکالرشپس حاصل کرنے والے طلباء کا کہنا تھا کہ سکالرشپ ملنے کی خواہش پوری ہوگئی۔ یہ سب والدین، اساتذہ کی دعاوٴں اور محنت کا نتیجہ ہے۔ مہمان خصوصی میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ رشید نے کہا کہ یہ ہونہار بچے مستقبل کے درخشندہ ستارے ہیں جوملک و قوم کا وقار بلند کرینگے۔