Live Updates

لندن میں حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 25 مئی 2016 22:41

لندن میں حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج، ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء) لندن میں حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی لندن کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ احتجاج میں مظاہرین کی بڑی تعداد شامل ہے۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری حسین نواز کی رہائش گاہ پہنچ گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات