افغان صدر نے طالبان کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی

طالبان کیلئے تشدد کا راستہ ترک کرنے کا ایک او ر موقع ہے ،طالبان ہتھیار ڈال کر پر سکون زندگی گزاریں ،ہتھیار نہ ڈالے تو ملا اختر منصور جیسا انجام ہو سکتا ہے،ڈاکٹر اشرف غنی

بدھ 25 مئی 2016 22:49

افغان صدر نے طالبان کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) افغان صدر ڈاکٹراشرف غنی نے طالبان کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ افغان طالبان کے لئے تشدد کا راستہ ترک کرنے کا ایک او ر موقع ہے ،طالبان ہتھیار ڈال کر پر سکون زندگی گزاریں ،ہتھیار نہ ڈالے تو ملا اختر منصور جیسا انجام ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے ۔ افغان صدر کا کہنا ہے کہ طالبان کے پاس تشدد کا راستہ ترک کرنے کا ایک اور موقع ہے ۔طالبان ہتھیار ڈال کر پر سکون زندگی گزاریں اگر ایسا نہ کیا تو ملا اختر منصور جیسا انجام ہو سکتا ہے ۔