امریکہ پاکستان کے دوہرے کھیل کی وجہ سے اسکی امداد روک دے گا،سابق امریکی سفیر

چین حکام بھی سبق سیکھیں کہ پاکستان دوہرا کھیل کھیل رہا ہے، جلد ہی موجود حکومت پاکستان کو کو تنہا کردے گی، امریکی پارلیمان کے ارکان پاکستان کے اقدامات کو غیر تسلی بخش مانتے ہیں ،پاکستان جس سمیت جارہا ہے وہاں اسے بہت بڑے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گاپاکستانی خفیہ ایجنسی طالبان کے انتخاب میں اہم کردار ادا کررہی ہے افغانستان میں سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کا افغان ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 25 مئی 2016 22:49

امریکہ پاکستان کے دوہرے کھیل کی وجہ سے اسکی امداد روک دے گا،سابق امریکی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) افغانستان میں سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے امریکہ پاکستان کے دوہرے کھیل کی وجہ سے اسکی امداد روک دے گا،چینی حکام بھی سیکھیں کہ پاکستان دوہرا کھیل کھیل رہا ہے اور جلد ہی موجود حکومت پاکستان کو کو تنہا کردے گی ۔

(جاری ہے)

افغان ٹی وی ”اے ٹی این “نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں زلمے خلیل زاد نے کہاکہ امریکیپارلیمان کے ارکان پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو غیر تسلی بخش مانتے ہیں انکا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کو پاکستان کیلئے مزید صبر کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

انکا کہنا تھاکہ امریکی حکومت کی جانب سے ملا اختر منصور کی ہلاکت کا اقدام آخری فیصلہ نہیں ہے ،پاکستان جس سمیت جارہا ہے وہاں اسے بہت بڑے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔انکا کہنا تھاکہ پاکستانی خفیہ ایجنسی طالبان کے انتخاب میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔