عوام علاقہ کوٹلہ کی جانب سے میریونس کے کشمیرکونسل ممبرمنتخب ہونے پر بھیڑی میں استقبالیہ تقریب

جمعرات 26 مئی 2016 14:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء)عوام علاقہ کوٹلہ کی جانب سے میریونس کے کشمیرکونسل ممبرمنتخب ہونے پر بھیڑی میں استقبالیہ تقریب ،مہمان خصوصی وزیرجنگلات سردار جاویدایوب ہونگے۔ڈویژن مظفرآبادسے کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔یکم جون سے مظفرآبادسے ایک بڑی ریلی کی شکل میں میریونس کو اپنے آبائی حلقہ بھیڑی لے جایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوام حلقہ کوٹلہ کی جانب سے میریونس کو کشمیر کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر استقبالیہ تقریب رکھی گئی جس میں کوٹلہ کے علاوہ دیگر علاقوں سے عوام شرکت کرے گی۔تقریب میر یونس کے آبائی حلقہ بھیڑی میں ہوگی جبکہ مہمان خصوصی وزیرجنگلات سردار جاوید ایوب ہونگے جبکہ میریونس کو مظفرآباد سے بھیڑی تک جلوس کی شکل میں لے جایا جائے گا۔تمام تر انتظامات مکمل یکم جون کو بھیڑی میں ایک بڑے جلسے سے خطاب بھی کرینگے۔