محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت شہریان مظفرآباد پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

جمعرات 26 مئی 2016 14:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء)محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت شہریان مظفرآباد پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ چہلہ بانڈی ، سماں بانڈی، گوجرہ، شوکت لائن، سمیت دیگر علاقوں میں پانی نایاب عوام گندہ پانی پینے پر مجبور۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ عوام کے لیے وبال جان بن گیا۔ چہلہ بانڈی، سماں بانڈی، اورا دیگر علاقوں میں ایک ایک ہفتہ پانی بند شہری پریشان، دریائی نیلم کا گندہ پانی پینے پر مجبور، شکایات کے باوجود پانی کی سپلائی نہ ہوسکی، شہریوں نے احتجا ج کا اعلان کردیا۔