کمشنر مظفرآباد کا میر یونس کو ممبرکشمیر کونسل منتخب ہونے پر مبارکبا

جمعرات 26 مئی 2016 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء)میریونس کو ممبر کشمیرکونسل منتخب ہونے پر کمشنر مظفرآباد چوہدری امتیاز، چیئرمین میونسپل کارپوریشن مبارک حیدر، سجادہ نشین میاں ثناء اللہ سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے ان کی رہائشگاہ گوجرہ میں جا کر انہیں مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میرنس ممبر کشمیر کونسل منتخب ہونے کے بعد اسلام آباد سے مظفرآباد پہنچنے پر شہریوں اور انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ انہوں نے میریونس کو کشمیر کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔