رشید ملک کے انتقال پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا اظہار افسوس

جمعرات 26 مئی 2016 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق خان و ڈپٹی سپیکر اسمبلی محترمہ شاہین کوثر ڈار، چیئرپرسن پبلک اکونٹس کمیٹی محترمہ شمشاد عزیز اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسٹاف نے سابق سیکرٹری لبرشن سیل ممتاز صحافی کالم نگار ایڈیٹر روزنامہ ڈیلی ہاہٹس/ محاسب مظفرآباد رشید ملک کے انتقال پر سوگوار خاندان سے گہرے دکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی ہے انہوں نے مرحوم کی سروسز اور صحافتی میدان میں گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم تحریک آزادی کشمیر کے سرگرم راہنما تھے جن کی وفات سے علم و ادب کے میدان میں خلا پیدا ہو گیا ہے-