دہشتگردی اور انتہا پسندی بین الاقوامی مسئلہ ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔آرمی چیف

پاکستانی فوج جیسی متحرک کمانڈ پر فخر ہے،کوئی فوج پاکستانی فوج کی طرح تنہا کامیابیاں حاصل نہیں کرسکتی،پاکستان دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،دہشتگردی کیخلاف آپریشن کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا،پاکستان دہشت گردی کے عالمی مسئلے سے لڑنے کیلئے پرعزم ہے۔جنرل راحیل شریف کاکمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب۔۔آرمی چیف نے سدرن ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ بھی کیا،غیرملکی نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے پر سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا،پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش ملکر ناکام بنائیں گے۔جنرل راحیل شریف کا عزم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 مئی 2016 15:30

دہشتگردی اور انتہا پسندی بین الاقوامی مسئلہ ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مئی۔2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج جیسی متحرک کمانڈ پر فخر ہے۔پاکستان دہشت گردی کے عالمی مسئلے سے لڑنے کیلئے پرعزم ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن میں پاک فوج عملی آپریشن کے بعد انٹیلیجنس اور کامبنگ بنیاد پر آپریشن کررہی ہے۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کوئی فوج پاکستانی فوج کی طرح تنہا کامیابیاں حاصل نہیں کرسکتی۔دنیا کی کوئی فوج پاک فوج کی طرح چیلنجز کا سامنا نہیں کرسکتی۔پاک فوج جیسی متحرک فوج کی کمانڈ پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی بین الاقوامی مسئلہ ہے۔

دہشت گردی کیخلاف کے آپریشن کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا۔ بعدازاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سدرن ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا،جہاں پر آرمی چیف کوکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کوئٹہ میں سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے بلوچستان میں غیرملکی نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے پر سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر کوملک سے باہرنکال پھینکیں گے۔پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش ملکر ناکام بنائیں گے اورہم مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم یکجان ہوکر دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کردینگے۔

دہشتگردی اور انتہا پسندی بین الاقوامی مسئلہ ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ ..