آرمی چیف کا سدرن ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ،سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی

آرمی چیف نے غیرملکی نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے پر سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا،پاکستان دشمن عناصر کوملک سے باہرنکال پھینکیں گے،ہم یکجان ہوکر دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کردینگے،پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش ملکر ناکام بنائیں گے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 مئی 2016 18:59

آرمی چیف کا سدرن ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ،سکیورٹی صورتحال پربریفنگ ..

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مئی۔2016ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سدرن ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا،جہاں پر آرمی چیف کوکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کوئٹہ میں سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے بلوچستان میں غیرملکی نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے پر سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر کوملک سے باہرنکال پھینکیں گے۔پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش ملکر ناکام بنائیں گے اورہم مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم یکجان ہوکر دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کردینگے۔