اخوت“ کا کم وسائل یافتہ اورسپیشل بچوں کیلئے کام کرنے والی تنظیم سوسائٹی فار ایجو کیشن اینڈ ٹیکنا لوجی کے اعزاز میں عشائیہ

اچھی سوچ سے انقلاب برپا ہوا کرتے ہیں ،ضرورت سے زائد دولت بھی انسان کیلئے امتحان ہے ،ڈاکٹر اظہار الحق‘ امجد اسلام امجد

جمعرات 26 مئی 2016 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء ) معروف سماجی تنظیم ”اخوت“ کے زیر اہتمام گزشتہ روز پنجاب سول آفیسر میس جی او آر میں کم وسائل یافتہ اورسپیشل بچوں کیلئے کام کرنے والی تنظیم سوسائٹی فار ایجو کیشن اینڈ ٹیکنا لوجی کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی معروف شاعر امجد اسلام امجد تھے ‘پروگرام کی صدارت اخوت کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی نے کی جبکہ سوسائٹی فار ایجو کیشن اینڈ ٹیکنا لوجی کی صدر مسز سائرہ طاہر ‘ جنرل سیکرٹری ائیر مارشل(ر)خورشیدانور مرزا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

سوسائٹی فار ایجو کیشن اینڈ ٹیکنا لوجی کی صدر مسز سائرہ طاہر نے ادارہ ہذا کے بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان کا ادارہ گزشتہ 15سال سے کم وسائل یافتہ اور گونگے بہرے بچوں کوکمپیوٹر پروگرام اور پروفیشنل سکلز کی تربیت دے رہا ہے جبکہ ان کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد ان کی ملازمت کیلئے بھی مدد کرتا ہے اور اس وقت بہت سارے بچے نہ صرف بر سر روزگار بھی ہیں بلکہ وہ اپنے خاندان پر بوجھ بننے کی بجائے ان کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

ڈاکٹر اظہار الحق اور امجد اسلام امجد نے کہا کہ اس وقت پوری دنیامیں ٹیکنیکل تربیت دی جارہی ہے تا کہ ہر کسی کے پاس تعلیم کے ساتھ ساتھ کوئی ہنر بھی ہو لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا ٹرینڈ نہیں ہے۔ اچھی سوچ سے انقلاب برپا ہوا کرتے ہیں اور ضرورت سے زائد دولت بھی انسان کیلئے ایک امتحان ہے اور اگر وہ اسے فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ کرتا ہے تو یہ اسکی امتحان میں کامیابی ہے۔انہوں نے سوسائٹی فار ایجو کیشن اینڈ ٹیکنا لوجی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اس وقت محدود وسائل کے باوجود بہت بڑا کام کر رہا ہے کسی ایک انسان کو انسان بناناپوری نسل کوبنانے کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :