نامزدگی کیلیے مطلوبہ ڈیلی گیٹس حاصل کرنے میں کامیاب، ڈونلڈٹرمپ کو ریپبلکن پارٹی کا امریکی صدارتی امیدوار نامزد کیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 مئی 2016 20:03

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مئی 2016ء)ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپبلکن پارٹی کا امریکی صدارتی امیدوار نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی امیدوار کی نامزدگی کیلئے مطلوبہ ڈیلی گیٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مطلوبہ ڈیلی گیٹس حاصل کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کی طرف سے امریکی صدارتی امیدوار نامزد ہوگئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے باقائدہ اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔