مسز اشرف جہان کی وفاقی شرعی عدالت میں بطور جج تقرری کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 26 مئی 2016 20:04

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسز اشرف جہان کی وفاقی شرعی عدالت میں بطور جج تقرری کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مسز اشرف جہاں کو سندھ ہائی کورٹ میں بطور جج کنفرم کیے جانے کا حکم نامہ غیر قانونی ہے۔ اشرف جہاں کی شریعت کورٹ میں بطور جج تقرری آرٹیکل 175 Aکی خلاف ورزی ہے، اس حوالے سے ٹرانسفر کرنے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :