پنجاب بھر میں677ٹریفک حادثات میں10ا فراد جاں بحق

جمعرات 26 مئی 2016 20:04

لاہور۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز677ٹریفک حادثات کے دوران10افراد جاں بحق ہوگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 304 ڈرائیورز26کم عمرڈرائیور،380مسافراور107پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ127ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت140متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد71حادثات میں86متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان52 حادثات میں60متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل791متاثرین میں643مرد اور148خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں138افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور475فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 178زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں538موٹر سائیکلز،86آٹو رکشے،65موٹر کاریں،44مسافربسیں،25ٹرک اور90دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :