پولیس ٹارچر سیل سے فرار ہو کر دریائے راوی میں چھلانگ لگانے والے مبینہ ملزم اسحاق کی لاش تین روز بعد مل گئی

جمعرات 26 مئی 2016 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء ) لاہور میں شفیق آباد پولیس کے ٹارچر سیل سے فرار ہو کر دریائے راوی میں چھلانگ لگانے والے مبینہ ملزم اسحاق کی لاش تین روز بعد مل گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز شفیق آباد پولیس کے ٹارچر سیل سے چار مبینہ ملزمان عدنان ، نبیل، رمضان اور اسحاق فرارہوگئے تھے تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے عدنان ، نبیل اور رمضان کو دوبارہ حراست میں لے لیا لیکن ایک اسحاق نامی مبینہ ملزم نے پولیس سے بچنے کے لئے دریائے راوی میں چھلانگ لگا دی ۔

پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں دریائے راوی پر پہنچ گئیں اور اسحاق کی تلاش شروع کر دی تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ گزشتہ تین روز سے تلاش جاری تھی کہ گزشتہ روز اسحاق کی لاش گہوشالہ کے قریب سے مل گئی ۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :