ڈراؤن حملہ حکومتی کمزوریوں کا شاخسانہ ہے ،مبہم پالیسیاں ختم کرنا ہونگی‘عبدالعلیم خان

آرمی چیف نے دلیرانہ موقف اختیار کیا ،وزیر اعظم کم از کم ایک واضح بیان ہی دے دیتے‘ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 مئی 2016 20:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سر زمین پر ہونے والا ڈراؤن حملہ حکومتی کمزوریوں کا شاخسانہ ہے ،ڈکٹیشن نہ لینے کا دعویٰ کرنے والوں کو مبہم پالیسیاں ختم کرنا ہونگی ،حقائق بتاتے ہیں کہ ارباب اختیار کو اس حملے کا علم تک نہ تھا اسی لیے حکومت کو اس کی تصدیق کرنے میں افغانستان اور امریکہ سے بھی زیادہ وقت لگا ۔

عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دلیرانہ موقف اختیار کیا اور ملکی سا لمیت اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے دو ٹوک بات کی جبکہ وزیر اعظم کو ایک واضح بیان دینے کی بھی توفیق نہیں ہوئی اسی طرح وفاقی وزراء کو جن سوالوں کیلئے جواب دہ ہونا چاہیے وہ اُلٹا وہی سوالات میڈیا میں اُٹھا کر گونگلوؤں سے مٹی جھا ڑ رہے ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان نے اس معاملے پر شروع دن سے ہی اصولی موقف اختیا ر کیا ہے لیکن نواز لیگ صرف اپنی حکومت برقرار رکھنے کیلئے حقائق سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے بھی بلوچستان میں ہونے والے ڈراؤن حملے کو پاکستان کی آزادی اور خود مختاری پر سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان حالات میں حکومت کو جواب دہ ہونا چاہیے کہ کس کی اجازت سے پاکستانی حدود میں کھلے بندوں یوں کاروائی عمل میں لائی گئی ،انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی رہی سہی رٹ بھی کھو چکی ہے اور یہ حملہ نواز شریف کی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے ۔

متعلقہ عنوان :