آسٹرین سفارتخانے کے تعاون سے فن پاروں کی چارروزہ نمائش کامسٹس آرٹ گیلری میں شروع ہوگئی

’’ہم کہاں ہیں‘‘کے زیر عنوان نمائش آسٹریا پاکستان میوزک اور آرٹس فیسٹیول کا حصہ ہے۔نمائش 28مئی تک جاری رہے گی

جمعرات 26 مئی 2016 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) آسٹرین سفارتخانے کے تعاون سے بین الاثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی غرض سے فن پاروں کی چارروزہ نمائش کامسٹس آرٹ گیلری میں شروع ہوگئی۔پاکستان میں آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر بریجیتا بلحا نے نمائش کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

’’ہم کہاں ہیں‘‘کے زیر عنوان نمائش آسٹریا پاکستان میوزک اور آرٹس فیسٹیول کا حصہ ہے۔نمائش 28مئی تک جاری رہے گی۔پاکستان میں اٹلی،سوئٹزر لینڈ اور سپین کے سفیر بھی اس موقع پرموجود تھے۔اس بین الاق وامی آرٹ پروگرام کیساتھ ،ویانا میں قائم آذاد آرٹ سپیس ،گیلری ہنٹر لینڈ نے اپنا عارضی ہوم پاکستان منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :