مسجد الحرام کی انتظامیہ کابیمار بوڑھے زائرین کو صفا اور مروہ کے درمیان سعی کیلئے گالف گاڑیاں متعارف کروانے کا جائزہ

جمعرات 26 مئی 2016 20:32

مسجد الحرام کی انتظامیہ کابیمار بوڑھے زائرین کو صفا اور مروہ کے درمیان ..

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء ) مسجد الحرام کی انتظامیہ بیمار بوڑھے زائرین کو صفا اور مروہ کے درمیان سعی کے لئے گالف گاڑیاں متعارف کروانے کا جائزہ لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان گاڑیوں میں بیک وقت چھ افراد سوار ہو سکتے ہیں اور بیمار شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سعی کر سکتا ہے ۔ اس اقدام کے نتیجے میں سعی کے لئے استعمال ہونے والی مختلف وہیل چیئرز کی تعداد کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس طرح کی پچاس گاڑیاں ماہِ رمضان کے دوران استعمال میں لائی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :