وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تعیناتی کیلئے 3 امیدواروں کے انٹرو یو لئے

جمعرات 26 مئی 2016 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تعیناتی کے لئے 3 امیدواروں کے انٹرو یو لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تعیناتی کے لئے 3امیدواروں ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان ،ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ معظم سپرا اور جی ایم نیسپاک بلال ایم سید کا مشترکہ انٹرویو لیا ۔اس موقع پر چیف سیکرٹری ، سیکرٹری کوآرڈینیشن ،سیکرٹری ٹو سی ایم بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تعیناتی کا فیصلہ جلد کر لیا جائیگا۔