میر ی پہلی محبت کون تھی ؟ویرات کوہلی نے بتا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات مئی 21:08

میر ی پہلی محبت کون تھی ؟ویرات کوہلی نے بتا دیا

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی ۔2016ء ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ایک زمانہ معترف ہے ، انہوں نے اپنی شاندار بلے باز ی سے دنیا بھر کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے اور اپنی اس کاکردگی کی بدولت وہ میڈیا کی نظروں میں رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی محبت کے قصے بھی زبان زد عام ہیں ،کچھ دیر کے لیے اس محبت میں دراڑ آئی تھی لیکن دونوں اب پھر سے ایک ہوچکے ہیں ،کوہلی انوشکا شرما کی زلفوں کے اسیر ہوچکے ہیں اور ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں تاہم آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ کوہلی کی پہلی محبت انوشکا نہیں بلکہ کوئی اور لڑکی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کی پہلی محبت بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور تھیں ، یہ اس وقت کی بات ہے جب کرشمہ کپور بالی ووڈ پر راج کرتی تھیں اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن تھیں جن میں ایک نام ویرات کوہلی کا بھی تھا۔