شہر قائد میں غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

جمعرات 26 مئی 2016 21:17

شہر قائد میں غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے ادروں نے شہر قائد میں غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ نے شہر بھر میں غیر ملکیوں کا ریکارڈ ازسر نوجمع کرنا شروع کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

اسپیشل برانچ کے اہلکار ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے غیر ملکی و غیر ملکی کا ریکارڈ بھی جمع کریں گے، جبکہ غیرقانونی طریقے سے رہائش پزیر غیر ملکیوں کیخلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق مدارس میں مقیم غیر ملکی طلبہ کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔شہر بھرکے فلیٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے یونین رہنماوں کی بھی تفصیلات جمع کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :