سندھ کے تما م اضلا ع میں فر ی میڈیکل کیمپس قا ئم کر کے مزدورو ں کا مفت طبی معا ئنہ کرا یا جا ئے گا،اصغر علی جو نیجو

جمعرات 26 مئی 2016 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) سندھ کے تما م اضلا ع میں فر ی میڈیکل کیمپس قا ئم کر کے مزدورو ں کا مفت طبی معا ئنہ کر وا یا جا ئے گا ۔یہ با ت صو با ئی مشیر محنت سندھ اصغر علی جو نیجو نے پا ک اینگرو فرٹیلائزرز ،ڈہر کی اور فو جی فر ٹیلا ئزرز ،میر پو ر ماتھیلو میں محکمہ محنت سندھ کی جا نب سے منعقدہ دو رو زہ فری میڈیکل کیمپس کے دور ے کے مو قع پر کہی ۔

انہو ں نے کہا کہ سندھ کے غریب مزدورو ں کو طبی سہو لیا ت کی فرا ہمی کے لئے محکمہ محنت سندھ اپنا مثبت کر دا ر ادا کر رہا ہے اس مو قع پر صوبا ئی مشیر محنت کو بریفنگ کے دورا ن بتا یا گیا کہ پا ک اینگرو فر ٹیلا ئزرز ڈہر کی میں قا ئم میڈیکل کیمپ میں 400مزدوروں جبکہ فو جی فر ٹیلا ئزرز میر پو ما تھیلو میں قا ئم میڈیکل کیمپ میں 700مریضو ں کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں اسکریننگ ،ویکسینیشن اور ہیپا ٹا ئٹس سے متعلق کئی ٹیسٹ شا مل تھے ۔

(جاری ہے)

پا ک اینگرو فر ٹیلا ئزرز میں 40مریضو ں جبکہ فو جی فر ٹیلا ئزرز میں 35 مزدور ں کے ہیپا ٹا ئٹس سے متعلق ٹیسٹ مثبت ثا بت ہو ئے ۔صوبا ئی مشیر محنت نے ہدا یت کی کہ ان تما م مزدورو ں کا سیسی کے ہسپتا لو ں میں فو ر ی طور پر علا ج کرا یا جا ئے ۔انہو ں نے کہا کہ سندھ کے دیگر اضلا ع میں بھی اسی طر ح میڈیکل کیمپس قا ئم کر کے مزدورو ں کا طبی معا ئنہ کرا یا جا ئے گا تا کہ ان کو فو ر ی طبی سہو لیا ت کی فرا ہمی کا عمل شرو ع کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :