مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 209 ارب روپے شامل کر دئیے

جمعرات مئی 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 209 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 8 روز کے لئے 5.79 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 209 ارب روپے شامل کر دیئے۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.85 فیصد تا 5.77 فیصد سالانہ کے حساب سے 231 ارب روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 10 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 7 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔