پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3870 ملین روپے کے سودے

جمعرات 26 مئی 2016 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3870 ملین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 10139 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2837 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1681 ملین روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس (cots) کی مالیت 1459 ملین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 705.54 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 20.95 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 2.63 ملین روپے رہی ۔

متعلقہ عنوان :