جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اسٹیٹ لائف کی مجوزہ نجکاری کے فیصلے کیخلاف احتجاجی ریلی ،پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ
شرکاء مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے ،احتجاج کے باعث مال روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر ٹریفک گھنٹوں جام رہی حکومت نے منافع بخش ادارے کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو اسلام آباد میں دھرنا دینگے ‘ عہدیداروں کے ریلی کے اختتام پر خطابات
جمعرات 26 مئی 2016 21:24
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی مجوزہ نجکاری کے فیصلے کیخلاف زونل آفس لٹن روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی اور مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا ،تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ ،پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن ، میاں وحید ،پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے صوبائی آرگنائزار میاں ارشد سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے بھی مظاہرے میں شرکت کر کے اظہا ریکجہتی کیا ،احتجاجی ریلی اور مظاہرے کے باعث مال روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام گھنٹوں معطل رہا ۔
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد اصغر ، صدر اسٹیٹ لائف انشورنس سی بی اے ایمپلاز یونین آف پاکستان شاہد وحید ،صدر اسٹیٹ لائف ایریا مینیجرز فیڈریشن نعیم اے رانا سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منافع بخش قومی ادارے کی نجکاری کے فیصلے پر از خود نوٹس لیں اور قومی مفاد کے خلاف کئے جانے والے اس عمل کو روکنے کے لئے اپنا بھرپور کردارادا کریں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.