حکومت موجودہ ترقیاتی بجٹ میں12.5فیصد کٹوتی پر رضامند

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 مئی 2016 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مئی 2016ء) حکومت موجودہ ترقیاتی بجٹ میں 12.5 فیصد کٹوتی پر رضامند ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے موجودہ سال کے ترقیاتی بجٹ میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت موجودہ ترقیاتی بجٹ میں12.5فیصد کٹوتی پر رضامند ہو گئی ہے۔ حکومت کو ترقیاتی بجٹ میں 87 ارب پچاس کروڑ کم کرنا پڑیں گے۔ موجودہ مالی سال کیلیے ترقیاتی بجٹ 700ارب روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم اب حکومت کی جانب سے ترقیاتی بجٹ کے 600 ارب سے زیادہ نہیں خرچ کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :