احتساب عدالت نے میرخالدخان لانگو کو 14روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا

جمعرات 26 مئی 2016 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) احتساب عدالت کوئٹہ نے سابق مشیر خزانہ بلوچستان میرخالدخان لانگو کو 14روزہ ریمانڈ پرنیب بلوچستان حکام کے حوالے کردیا، ان پر کرپشن کا الزام ہے۔گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت مسترد کئے جانے کے بعد سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو کو نیب بلوچستان حکام نے عدالت کے باہر سے گرفتار کیا تھا جنہیں ریمانڈ کیلئے سخت سیکیورٹی حصارمیں احتساب عدالت لایا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے مختصر سماعت کے بعد ملزم کو14 روزہ ریمانڈ پر 8جون تک نیب حکام کے حوالے کردیا میر خالدخان لانگو نے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی گرفتاری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھااور کہا تھا کہ قانون کا سامنا کرونگاسیکرٹری خزانہ میگا اسکینڈل 6 مئی کو بے نقاب ہوا جب سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کے گھر سے 63 کروڑ روپے مالیت کی کرنسی اور سونا برآمد کیاگیا، مشتاق احمد رئیسانی اور ان کے 3 سہولت کار پہلے ہی نیب بلوچستان حکام کے ریمانڈ پر ہیں جس پر نیب کا عملہ تحقیقات کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :