میوہسپتال میں اتحاد ایکشن کمیٹی (ہیلتھ) کی حکومت پنجاب کی بار بار وعدہ خلافیوں کیخلاف پر امن احتجاجی ریلی

جمعرات 26 مئی 2016 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) گذشتہ روز میوہسپتال میں اتحاد ایکشن کمیٹی (ہیلتھ) کی طرف سے حکومت پنجاب کی بار بار وعدہ خلافیوں (گریڈ 1 تا 4 )کے سروس سٹرکچر (گریڈ 5 تا 17) مِسنگ کیٹیگریز کے سروس سٹرکچر۔ ڈیلی ویجز۔ کنٹریکٹ ملازمین اور بورڈ آف مینجمنٹ کے ملازمین کو ویگولر نہ کرنے پر میو ہسپتال میں گھڑی والی بلڈنگ سے ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور سے ہوتی ہوئی گھڑی والی بلڈنگ پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی سے ملک منیر احمد چیئر مین پیرا میڈیکس محمد یوسف بلا چیئر مین پیرا میڈیکل سٹاف، رحمت سندھوجنرل سیکرٹری پیرا میڈیکل سٹاف۔ عبدالعزیز جٹ مرکزی چیئر مین سپریم کونسل، پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف، قاری ارشاد الرحمن شاہ، مرکزی صدر پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ، محمد تنویر بھٹی صدر میوہسپتال، میڈم ناہید صدر لیڈیز وِنگ، سیف اللہ بھٹی صدر مینٹل ہسپتال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات بجٹ سے پہلے نہ مانے گئے تو پھر پورے پنجاب سے پیرا میڈیکس ۔

(جاری ہے)

ہیلتھ سپورٹ سٹاف ملازمین سِول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پنجاب پر ہو گی۔ ریلی کے دوران عبدالعزیز اور محمد تنویر بھٹی بے ہوش ہو گئے۔جن کو طبی امداد کے لئے ایمرجنسی میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ کل مورخہ 27-05-2016 کو لاہور جنرل ہسپتال میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :