بھارت ایک بڑی طاقت بن چکا ہے جسے نظر انداز کرنا اب دنیا کیلئے ممکن نہیں ،نریندر مودی

جمعرات 26 مئی 2016 22:39

بھارت ایک بڑی طاقت بن چکا ہے جسے نظر انداز کرنا اب دنیا کیلئے ممکن نہیں ..

نئی دہلی/نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت ایک بڑی طاقت بن چکا ہے جسے نظر انداز کرنا اب دنیا کے لئے ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اپنی حکومت کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر امریکی اخبار ’’وال اسٹریٹ جرنل‘‘ کودیئے گئے انٹرویو میں نریندر مودی نے گزشتہ دو سال میں اقتصادی اصلاحات کو سب سے زیادہ فروغ دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہبھارت ایک بڑی طاقت بن چکا ہے جسے نظر انداز کرنا اب دنیا کے لئے ممکن نہیں ہے۔

مودی نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ لوگ کس 'بگ بینگ' اصلاحات کی بات کر رہے ہیں وہ صرف یہ جانتے ہیں کہ جتنی اقتصادی بہتری گزشتہ دو سال میں ہوئی اتنی پیشرو حکومت کی سوچ سے بھی باہر ہے۔تاہم، انہوں نے ساتھ میں یہ بھی تسلیم کیا کہ بہت سے چیلنجز ابھی باقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :