دشت کے قریب تیز رفتار وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی‘ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جمعرات 26 مئی 2016 23:03

کوئٹہ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے دشت کے قریب تیز رفتار وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقہ دشت کے قریب تیز رفتاری کے باعث وین نے موٹر سائیکل کوٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد حنیف جاں بحق ہو گئے ۔ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔لیویز نے لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دی لیویز نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :