عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے‘ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ایس پی عبدالحلیم اچکزئی

جمعرات 26 مئی 2016 23:04

ہرنائی۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) ایس پی عبدالحلیم اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے‘ ضلع ہرنائی میں امن ومان کے قیام میں قبائلی معتبرین اور عوام کے درمیان تعاون ضروری ہے‘ شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں‘ ضلع ہرنائی میں امن وامان کے قیام کیلئے علاقے کے قبائلی معتبرین اور عوام کا پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے‘ امن وامان قائم کرنے کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی آفس میں مقامی صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او صدر پولیس تھانہ شوکت عباس ، اے ایس آئی غلام مصطفیٰ و دیگر پولیس آفیسر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس پی عبدالحلیم اچکزئی نے کہاکہ ہرنائی ضلع ایک پر امن ضلع ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہرنائی پولیس وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہرنائی پولیس ایریا میں قومی شاہراہوں سمیت دیگر مختلف محلوں اور علاقوں میں پولیس کا 24گھنٹے موٹرسائیکلوں اور پیدل گشت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ امن وامان کے قیام کیلئے قبائلی معتبرین اور عوام کا پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے۔

ایس پی عبدالحلیم اچکزئی نے کہاکہ ہرنائی شہر میں ٹریفک جام کا جو مسئلہ تھا جس کے باعث عوام اور تاجروں اور پیدال گزرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا تھا اب شہر کے تمام شاہراہوں پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا اور ساتھ ہی مختلف چوکوں پر بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں تعینات کرکے شہرمیں خود ساختہ اڈوں کو ختم کردیا گیا اور شہر کے سڑکوں اور دکانوں کے سامنے گاڑیوں کو کھڑا کرنے والوں کے خلاف پولیس فوری ایکشن لیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے پولیس نے سنجیدہ اقدامات کرکے شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل کردیا ہے اور اب شہر کے تمام سڑکوں پر ٹریفک رواں دوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :