گوارا کی فصل زمین کی زرخیزی میں بھی اضافہ کر تی ہے،زرعی ماہرین

جمعہ 27 مئی 2016 12:56

سلانوالی۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء) گوارا موسم خریف کی اہم پھلی دار فصل ہے جو پھلی دار خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے نائٹروجن کھاد کی ضرورت نہ صرف خود پوراکرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرنے میں بھی اہم کرداراداکرتی ہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ ا س کو اگر ہل چلاکر زمین میں دبادیاجائے تو یہ زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتا ہے اس کی کا شت عام طورپر ریتلے اورکم با رش والے علاقوں میں کی جاتی ہے اس کی کا شت کیلئے گرم آب و ہوا درکا رہوتی ہے گوارا کی فصل پانی کی کمی کو کافی دیر تک بر داشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ فصل چار ے کیلئے اپریل سے جولائی تک کسی بھی وقت کا شت کی جاسکتی ہے البتہ بیج والی فصل کا موزوں وقت کا شت جولائی کا مہینہ ہے۔

متعلقہ عنوان :