مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان جھڑپیں، ایک بھارتی فوجی مارا گیا

جمعہ 27 مئی 2016 14:21

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپوں میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ٹنگمرگ کے علاقہ کانجن ، لورہ میں گھر گھر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا اس دوران علاقے میں روپوش مجاہدین نے فوجیوں پر حملہ کر دیا اور فریقین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی مارا گیا ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک جھڑپیں جاری تھیں۔