حکمران ہوش کے ناخن لیں اورخودکوعدالتی کمیشن میں احتساب کے لیے پیش کریں ،سراج الحق

جمعہ 27 مئی 2016 14:24

میررپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن عروج پرہے کوئی بھی کام بغیررشوت کے نہیں ہوتا،غریب عوام کوعلاج کی کوئی بھی سہولت میسرنہیں وقت آگیا ہے کہ عوام اٹھ کھڑے ہو وہ ٹرین مارچ کے سلسلے میں میرپورماتھیلوسے اسٹیشن پراستقبال کے لیے آنے والے کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے کسی رہنماء کانام پانامالیکس میں نہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں اورخودکوعدالتی کمیشن میں احتساب کے لیے پیش کریں ،انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،عوام ہماراساتھ دیں اورملکی دولت لوٹنے والوں کااحتساب کریں۔

متعلقہ عنوان :