جدہ: سعودی بن لادن کمپنی نے مالدیپ ائر پورٹ کا ٹھیکہ حاصل کر لیا

جمعہ 27 مئی 2016 14:35

جدہ: سعودی بن لادن کمپنی نے مالدیپ ائر پورٹ کا ٹھیکہ حاصل کر لیا

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27مئی 2016ء) : سعودی بن لادن کمپنی کے ملازمین کے لیئے اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کو مالدیپ ائر پورٹ کی تعمیر کا 800ملین ڈالر کا ٹھیکہ مل گیا ہے۔ بن لادن کمپنی ائر پورٹ کے 78,000سکوئیر میٹر پر پھیلے نئے ٹرمینل کی تعمیر کر یگی ۔اس نئے ائر پورٹ کے لیئے 12جیٹیاں ، اور چھ پُل بھی تعمیر کیے جایئں گے۔

(جاری ہے)

مالدیپ میں ہر سال تقریباََ 1.2ملین سیاح آتے ہیں۔ مالدیپ کے اس ائر پورٹ کے لیئے ، چائینہ ایگزیم بنک، کویت فنڈ، ابوظہبی اور سعودی فنڈ سے قرضے جاریکرنے کا عندیہ دیا ہے۔بن لادن کمپنی کا مالدیپ میں یہ پہلا ٹھیکہ ہے۔ کمپنی نے پچھلے ہفتے مقامی بنکوں سے 667ملین ڈالر کا قرضہ حاصل کیا تھا ۔جس سے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات ادا کیئے گئے ہیں۔