کشمیر کونسل کے انتخابات میں مختار عباسی کی جیت حق وسچ کی فتح ہے ‘نعمت اللہ اعوان

جمعہ 27 مئی 2016 15:12

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یونین کونسل گوجربانڈی کے صدر نعمت اللہ اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر کونسل کے انتخابات میں مختار عباسی کی جیت حق وسچ کی فتح ہے ، مسلم کانفرنس کے امیدوار کی کامیابی سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ،صدر جماعت سردار عتیق احمد خان باصلاحیت اور باکردار سیاستدان ہیں ،آزادکشمیر کے سیاستدان غازی آباد میں جاکر شاگردی اختیار کریں ، آزادکشمیر پر چوروں اوربدعنوانوں کا ٹولہ مسلط ہے ،کرپشن ،بدعنوانی ،میرٹ کی پامالی میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے ریکارڈ قائم کئے ہیں ،ضلع ہٹیاں بالا میں کوئی تعمیر اتی کام نہیں ہوا ،اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر خان حلقہ 5کے مسائل حل کرنے میں بھی ناکام رہے ،یونین کونسل گوجربانڈی میں کوئی سکو ل اپ گریڈ نہیں ہوا ،60کی دہائی میں قائم ہونے والے بوائز ہائی سکول گوجربانڈی آج تک اپ گریڈ نہ ہوسکا ،بنیادی صحت مرکز تک موجود نہیں ،مریضوں کو ہٹیاں بالا اور مظفرآباد کے ہسپتالوں میں لے جایا جاتا ہے ،مسلم کانفرنس کے دورمیں تعمیر وترقی اورعوامی خوشحالی کا دوردورہ تھا ،سردار عتیق احمد خان عوام کی امیدوں کے مرکز ہیں ۔

(جاری ہے)

آمدہ انتخابات میں مسلم کانفرنس الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی ، نظریاتی کارکنان جماعت کے ساتھ چٹان کیطرح کھڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :