ہٹیاں بالا میں ماڈل سائنس کالج کاقیام جعلی ثابت ہوا

جمعہ 27 مئی 2016 15:12

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) ہٹیاں بالا میں ماڈل سائنس کالج کاقیام جعلی ثابت ہوا ،وزراء کی فوج نے بلدیہ دفاتر میں کالج کا افتتاح کرکے ضلع ہٹیاں بالا کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی،جعلی تختیاں لگانے اوراوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کو الیکشن میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،آزادکشمیر میں جاری لوٹ کھسوٹ ،کرپشن اورمیرٹ کی پامالی کا بھرپور احتساب کیا جائے گا ۔

ضلع ہٹیاں بالا کی دونوں نشستیں جیت کر قیادت کو تحفہ دیں گے ۔راجہ فاروق حیدر خان ہی آزادکشمیر کے عوام کی امنگوں کے ترجمان ہیں ۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع ہٹیاں بالا کے رہنما وں مدثر خورشید کھوکھر ،راجہ اعتزاز علی ،اسامہ نثار ،نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

یوتھ ونگ کے عہدیداوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ضلع ہٹیاں بالا میں کوئی تعمیر وترقی نہیں ہوئی ، چند دنوں قبل ہٹیاں بالا کے بلدیہ دفاتر میں ماڈل سائنس کالج کا افتتاح کیا گیا ،جبکہ سائنس کالج کیلئے نہ تو عمارت دستیاب ہے اورنہ عملہ ،ماڈل سائنس کالج کے قیام کا مطالبہ چار یونین کونسل کے عوام نے مشترکہ طور پر چناری کا کیا تھا ،ان شاء اللہ جلد کرپٹ اورنااہل حکمرانوں کا احتساب بھی کیا جائے گااور غیر قانونی اقدامات کے خلاف عدالت بھی جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :