انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں امیدوار کڑے امتحان سے دوچار

پنکھے تو ہیں پر بجلی نہیں، امتحانی سنٹرز میں بیٹھے طلبہ پسینے میں شرابور، ٹھنڈے پانی کا بھی بندوبست نہیں

جمعہ 27 مئی 2016 19:40

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں امیدوار کڑے امتحان سے دوچار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں امیدوار کڑے امتحان سے دوچار ، پنکھے تو ہیں پر بجلی نہیں، امتحانی سنٹرز میں بیٹھے طلبہ پسینے میں شرابور، ٹھنڈے پانی کا بھی بندوبست نہیں۔ امتحانی عملہ بھی پریشان، بورڈ انتظامیہ امتحانی سنٹرز میں بنیادی سہولیات فراہم نہ کرسکی۔لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔

امتحانات کے چوتھے روز نفسیات اور معاشیات کا امتحان لیا گیا۔

(جاری ہے)

بورڈ انتظامیہ کی ناقص پالیسوں کے باعث شہر کے بیشترامتحانی سنٹرز جن میں گورنمنٹ ہائی سکول کریم بلاک ، وحدت روڈ ، اچھرہ ، باغبانپورہ ، ماڈل ٹاوٴن ، گلبرگ اور دیگرشامل ہیں۔ا ن امتحانی سنٹرزمیں لوڈشیڈنگ کے دوران جنریٹر کا انتظام نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے دوران پیپر امیدواروں کے کپڑے اور جوابی کاپی پسینے میں بھیگ جاتی ہیں جس کی وجہ سے انھیں پرچے حل کرنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

دوسری جانب امتحانی عملہ بھی لوڈ شیڈنگ کے دوران ٹھنڈی جگہ پر بیٹھ کر وقت گزار رہے ہیں جس کی وجہ سے نقل کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔ بورڈ حکام نے تمام ذمہ داری واپڈا حکام پر ڈالتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امتحانی شیڈول کے دوران کم لوڈشیڈنگ کریں۔

متعلقہ عنوان :