ڈاکٹرز کا لندن میں ہی منگل کے روز وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 مئی 2016 22:03

ڈاکٹرز کا لندن میں ہی منگل کے روز وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27مئی 2016ء) ڈاکٹرز کا لندن میں ہی منگل کے روز وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں قیام مزید بڑھ گیا ہے۔ وزیراعظم کے ڈاکٹرز کی جانب سے لندن میں ہی ان کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ نواز شریف کی انجیو پلاسٹی ٹھیک رہے گی۔

(جاری ہے)

تاہم وزیراعظم نواز شریف کی دل کی شریانوں کی صحیح صورتحال جاننے کے لیے انجیو گرام کیا گیا۔ انجیو گرام کے بعد طے پایا کہ انجیو پلاسٹی ٹھیک نہیں رہے گی۔ مزید ٹیسٹ معائنوں اور اسکینز کے بعد نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کا فیصلہ کیا گیا۔ اگلے تین دن نواز شریف کے آپریشن کی تیاریاں کی جائیں گی۔ وزیر اعظم کی بائی پاس سرجری منگل کے روز کی جائے گی۔ اوپن ہارٹ سرجری کے بعد نواز شریف کو ایک ہفتے اسپتال میں رہنا ہوگا۔ پاکستان واپسی کے سفر کے لیے حتمی منظوری ڈاکٹرز دیں گے۔

متعلقہ عنوان :