ایم کیوایم کے کارکن عاصم حسین اور امیر حیدر کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان وادی حسین کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

شہداء کا سوئم 29مئی بروز اتوار کو شام چار بجے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں واقع مرکزی امام بارگاہ میں ہوگا

جمعہ 27 مئی 2016 23:10

ایم کیوایم کے کارکن عاصم حسین اور امیر حیدر کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ایم کیوایم کے کارکن عاصم حسین اور امیر حیدر کو آج آہوں اور سسکیوں کے درمیان وادی حسین قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ حسینی امام بارگاہ میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد القادر خانزادہ ، عارف خان ایڈووکیٹ ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، نومنتخب حق پرست بلدیاتی نمائندے ، ایم کیوایم کے ٹاؤنز اور یوسیز کے آرگنائزر ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز و اقارب نے بڑی تعدا دمیں شرکت کی ۔

دریں اثناء سید عاصم حسین اور امیر حیدر کا سوئم مورخہ 29مئی 2016ء بروز اتوار شام 4بجے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں واقع مرکزی امام بارگاہ میں ہوگا جس میں ہلاک شدگان کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے ۔