ریتلی میرااور پانی کے اچھے نکاس والی زمین شکر قندی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے، ترجمان محکمہ زراعت
ہفتہ 28 مئی 2016 15:12
فیصل آباد۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) ریتلی میرااور پانی کے اچھے نکاس والی زمین شکر قندی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے لہٰذاایسے کاشتکار جن کے پاس دیگر فصلات کی کاشت کیلئے زیادہ سرمایہ نہ ہو وہ انتہائی کم خرچ کے ذریعے بہتر مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں ۔محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ شکر قندی موسم گرما کی ایک اہم اور نقد آور فصل ہے جسے کم پانی اور تھوڑی کھاد سے بھی اگایا جا سکتاہے جبکہ اسکابیج بھی انتہائی کم خرچ ہے جس کے باعث کاشتکار بہترمالی منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے بتایاکہ شکر قندی میں 30 سے 35 فیصد تک کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شکر قندی کی کاشت ایسے کاشتکاروں کیلئے بھی بھاری مالی منفعت کا باعث بنتی ہے جن کے پاس فصلوں کی کاشت کیلئے زیادہ سرمایہ نہ ہو۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شکر قندی کی کاشت میں بیج کا خرچ نہ ہونے کے برابر ہوتا کیونکہ اس فصل کی کاشت کیلئے بیلیں کاٹ کر لگائی جاتی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ وائٹ سٹار قسم کی شکر قندی کی کاشت بمپر کراپس کی ضامن ہوتی ہے جو سفید رنگ کی اچھی پیداوار دینے والی قسم ہے ۔ انہو ں نے بتایاکہ ریتلی میرا ، پانی کے نکاس والی زمین میں فی ایکڑ 200 کلوتک شکر قندی کا بیج کاشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں مزید معلومات ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی لی جا سکتی ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.