سست کٹائی اور طلب میں کمی ، بھارتی سویابین کا مستقبل معدوم ہوگیا

ہفتہ 28 مئی 2016 15:27

نئی دہلی ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) بھارتی سویابین کی بیرون ملک طلب میں کمی اور کاشتکاروں کی جانب سے منافع کی لالچ میں سست کٹائی کے باعث اس کا مستقبل معدوم نظر آنے لگا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی کاشتکار زیادہ منافع کی غرض سے سویابین کی فصل سست رفتاری سے کاٹ رہے ہیں جبکہ بیرون ملک اس کی کم طلب نے بھی فصل کے مستقبل کو معدوم کر دیا ہے ۔ گزشتہ روز قومی مارکیٹ میں سویابین کے برآمدگی معاہدے 0.25فیصد کمی کے ساتھ 3940روپے 58.87ڈالر فی سو کلو رہے ۔