چین کا پہلی مرتبہ خلائی راکٹ چاند پر بھیجنے کا اعلان

ہفتہ 28 مئی 2016 20:45

چین کا پہلی مرتبہ خلائی راکٹ چاند پر بھیجنے کا اعلان

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء) چین نے چاند پر تحقیق کے لئے2017میں خلائی راکٹ بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔ چین کے ٹیکنالوجی اور قومی دفاعی صنعت کے ادارے کی جانب سے ہفتہ کو بتایا گیا ہے کہ Chang'e 5فلائی راکٹ چاند پر بھیجا جائے گا جو کہ اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد تجزیاتی نمونوں کے ساتھ واپس زمین پر آئے گا۔

(جاری ہے)

یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ چین چاند پر خلائی تحقیقاتی راکٹ بھیج رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :